PRESS RELEASE DATE 28.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(63)
28-01-2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،17 ملزمان گرفتار، 365لیٹر دیسی شراب، 01عدد پسٹل30بور اورقبحہ خانہ سے متعدد ملزمان گرفتار ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سٹی حاصلور،صدر حاصلپور،عنائیتی،ڈیرہ نواب صاحب،صدر احمد پور شرقیہ اورکوتوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے09 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے365لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے قبحہ خانہ سے05ملزمان کو گرفتارکر لیا۔تھانہ صدر حاصلپور پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ صدر یزمان پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے 01ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(64)
28-01-2023
بہاولپور(  )ڈی پی او عبادت نثار نے بھاولپور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے اور تمام قومی و صوبائی شاہراہوں سمیت ضلع بھر کی تمام سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے کل وقتی اور موثر پولیس پٹرولنگ کے احکامات جاری کر دئیے، ہر قسم کی مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو وارداتوں سے محفوظ رکھنا ہمارا اولین فرض ہے جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر آف جنوبی پنجاب کی پالیسی 'جرائم سے پاک معاشرہ' اس ضمن میں جاری ہدایات کی روشنی اور 24/7 پولیسنگ کا تسلسل میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی اس بات پر منحصر ہے کہ مارکیٹس، رہائشی علاقے اور عام سڑکیں کس قدر محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ ''پر امن بہاولپور'' کی منزل حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو ہر حوالے سے محفوظ بنایا جائے۔ اس ضمن میں سڑکوں پر پولیس کی کل وقتی پٹرولنگ ناگزیر ہے جسے ضلع بھر میں لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس پٹرولنگ کو میں خود مانیٹر کروں گا، پٹرولنگ کرنے والے افسران کی پوزیشن پوچھوں گا اسے کانٹر چیک کرایا جائے گا، ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ہم موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے قومی شاہراہ سمیت ضلع کی تمام بڑی اور ضمنی سڑکوں کو سنگین واردارتوں سے محفوظ بنائیں گے اور ان پر ٹریفک کی کل وقتی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیونکہ محفوظ شاہرات ''محفوظ بہاولپور'' کی ابتدا ہے۔
ترجمان پولیس بہاولپور

**************************************

Saturday, January 28, 2023