PRESS RELEASE DATE 29.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(65)
29-01-2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(66)
29-01-2023
بہاول پور()انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 03 روزمیںمنشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،29ملزمان گرفتار، قبضہ سے01کلو سے زائد چرس اور 559لیٹر دیسی شراب و لہن100لیٹرمعہ 01عدد چالو بھٹی اور05عدد پسٹل 30بور برآمداور جوا کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جاری کردہ مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف مہم جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ اوچشریف اورہیڈ راجکاںپولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے02عدد ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے1کلو520 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ صدر احمدپور شرقیہ،سٹی حاصلپور،صدر حاصلپور،عنائیتی،ڈیرہ نواب صاحب،کوتوالی اور قائمپورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11عددملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے559 لیٹر دیسی شراب و لہن100لیٹر اور01عدد چالو بھٹی برآمد کر لی۔تھانہ اوچشریف،سٹی یزمان،صدر یزمان اور صدر بہاولپورپولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05عدد ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے05عدد پسٹل 30 بوربرآمد کرلیے۔تھانہ سٹی احمدپور پولیس نے پنجاب بھکاری ایکٹ کا01ملزم اورسٹی حاصلپور پولیس نے قبحہ خانہ سے 05ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ صدرحاصلپور پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 01ملزم  کو گرفتار کر لیا ۔ صدراحمدپور شرقیہ پولیس نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 03ملزم  کو گرفتار کر لیا۔صدریزمان پولیس نے انتہائی تیز اورلاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر 01ملزم  کو گرفتار کر لیا۔متعلقہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

Sunday, January 29, 2023