PRESS RELEASE DATE 30.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(67)

30-01-2023

 بہاول پور(   ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(68)

30-01-2023

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،16 ملزمان گرفتار، 170لیٹر دیسی شراب، 05عدد پسٹل30بور،01بندوق 12بور اور120گرام چرس برآمد ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سٹی حاصلور،صدر حاصلپور اورکوتوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے03 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے170لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔تھانہ صدر حاصلپور،صدر احمدپوراورقائمپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 05عددپسٹل 30بور اور01بندوق12 برآمدکرلیا۔ جبکہ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے01ملزم کو گرفتارکرکے120گرام چرس برآمدکر لی۔تھانہ سول لائنز پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر01ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ صدر بہاولپوراور چنی گوٹھ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے 02ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(69)

30-01-2023

بہاولپور( )ڈی پی او عبادت نثار نے ضلع کے تمام تجارتی مراکز اور بڑی چھوٹی مارکیٹوں کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے، ایس ڈی پی اوز تجارتی مراکز، کاروباری مارکیٹوں کا سیکورٹی آڈٹ کریں اور تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں۔ پٹرولنگ کرنے والے پولیس افسران اپنے علاقوں کے تجارتی مراکز کی سیکیورٹی چیکنگ کے ذمہ دار بھی ہوں گے، پولیس افسران تاجر برادری کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار معاشرے کے ہر طبقہ کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے ضلع بھر کے اہم تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی مثر سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ تاجر اور چھوٹے دوکاندار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر اور چھوٹے دوکاندار مکمل احساس تحفظ کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر تے رہیں، ڈی پی او نے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ تمام ایس اوپیز پورے ہونے چاہیئں جنہیں تجارتی مراکز کی سیکورٹی کے حوالے سے لازمی قرار دیاگیاہے، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ پر جو افسران مامور ہوں گے وہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیکنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے، ڈی پی اونے کہا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس والے ہوں یا تاجر برادری کے نجی سیکیورٹی گارڈز، سب کا ہر قسم کے حالات کے حوالے سے تیار اور ہائی الرٹ رہنا ضروری ہے، ڈی پی او نے مزید ہدایت کی کہ ایس ڈی پی اوز خود نکلیں اپنے سرکلز میں واقع تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیک کریں، پولیس افسران کاروباری برادری سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدمات سے آگاہ کریں، بہاولپور پولیس تاجر برادری کے ساتھ مل کر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

Monday, January 30, 2023