PRESS RELEASE DATE 31.01.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(70)

31.01.2023

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، گذشتہ 03 روز میں 26 ملزمان گرفتار، 230لیٹر دیسی شراب،690 گرام سے زائد چرس، 06عدد پسٹل30بور، 01عددبندوق 12بور،قماربازی ،پنجاب سائونڈ ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ، پتنگ بازی اور وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13ملزم گرفتار ،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سٹی حاصلپور، کوتوالی اور صدر حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے230لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔تھانہ سول لائنز اور سٹی حاصلپورپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 690 گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، صدرحاصلپور، قائمپور اور دھوڑکوٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے07 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے06عدد پسٹل 30 بوراور01عدد بندوق 12بوربرآمدکرلی۔ تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 04ملزمان کو جبکہ تھانہ سول لائنز، سمہ سٹہ اور مسافر خانہ پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح تھانہ سول لائنز پولیس نے عارضی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01ملزم گرفتار کرلیا ۔تھانہ کوتوالی پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 02ملزمان کو گرفتار کرکے پتنگیں اور دھاتی ڈوربرآمد کرلی اور تھانہ عنائتی پولیس نے وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01ملزم کو گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(71)

31-01-2023

بہاول پور(   ) ایس آئی حشمت علی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول یزمان  کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکار کے بیج نمبر07 اور ایل ٹی وی کے بیج نمبر 04 کی ٹریننگ مکمل،اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچائوکے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے-ڈی پی او عبادت نثار

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پورمیں بھی شہریوں کو بہترین تربیت/ ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایس آئی حشمت علی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول یزمان  کام کررہاہے۔جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکارکے علاوہLTVکی بہترین تربیت دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں 120سے زائد کامیاب سٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی، دوہفتہ پر مشتمل ٹریننگ کے پانچویںبیج کے اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے انچارج یزمان ڈرائیونگ سکول جاوید علی اے ایس آئی نے کامیاب سٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ کا انعقادکیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں۔ ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(72)

31.01.2023

بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار پرانے ملزمان کی گرفتاریوں اورقانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کروں گا، ڈی پی او

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے کوآپریشن کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوعبادت نثار نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔ 

ترجمان بہاول پورپولیس 

************************

Tuesday, January 31, 2023