PRESS RELEASE DATE 01.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(73)

01-02-2023

بہاول پور( )پولیس کی گذشتہ07روزمیں منشیات فروشوںاوراسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،35ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 15پسٹل 30بور، 01بندوق 12بور،02کلوگرام سے زائد چرس،785 لیٹر شراب،114 لیٹر لہن اور02عددچالوبھٹیاںبرآمد ،مقدمات درج۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے ،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او عبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق ترجمان پولیس نے بتلایا ہے کہ بہاول پورپولیس نے گذشتہ 07روزکے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کرکے 15عدد پسٹل 30بور اور 01عدد بندوق12بور برآمدجبکہ منشیات کے خلاف بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2330گرام چرس،2253 لیٹر شراب،3725 لیٹر لہن اور02 عددچالوبھٹیاں برآمد کیں۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارنے ایس ایچ او زکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔  منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ان کے خلاف کریک ڈائو ن اسی طرح جاری رہے گا۔ہمارا عزم جرائم سے پاک معاشرہ ہے ۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

****************************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(74)

01-02-2023

بہاولپور(  ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف سے جنوری 2023میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 128 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ ماہ جنوری 2023 میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے موبائل مارکیٹ اور شاپ کیپرز کے تعاون سے 13186سے زائدموبائل فون کو چیک کیا گیا جس میںلاکھوں روپے مالیت کے 128موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے  ۔ پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے   

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

Wednesday, February 1, 2023