PRESS RELEASE DATE 02.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(75)
02-02-2023 
بہاول پور()پولیس پکار15سنٹرالائزڈسسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہ جنوری2023 ء کل51215ایمرجنسی کالز میں سے31138 فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں،شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے،پولیس افسران 15 کی کال پرفوری ریسپانس کریں،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر رسپانس میں سستی یا غفلت پرمحکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پکار15سنٹرالائزڈسسٹم بہاول پورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈاور24/7 ایکٹیوہے۔ جنوری کے مہینے میں پکار15سنٹر الائزڈسسٹم پر کل51215کالز موصول ہوئیں،جن میں 4324کالزپر فوری امداد جبکہ1630کالزپرشہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ31138جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ٹریفک کیسسزسے متعلق177کالزموصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگرمتعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرا ت بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پروارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اورعزت وآبرو کا تحفظ کویقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اورایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اورفوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(76)
02-02-2023 
بہاول پور (   ) عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے پتنگ بازوں اورکاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ڈی پی او
 تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثارنے کہا ہے پتنگ سازی کے کاروبار اورپتنگ بازی کرنے پر پابندی ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ اس قسم کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اورایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں۔ڈی پی اونے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کا وزٹ کریں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کسی انسیڈنٹ کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے کارروائیاںکریں۔ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی ڈور سے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہوتاہے، لہذا ایسا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کریں ایسا نہ کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا اور سستی و لاپرواہی کامظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

Thursday, February 2, 2023