PRESS RELEASE DATE 03.02.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(77)

03-02-2023

بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(78)

03.02.2023

بہاول پور)  (  عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام ۔بہاولپور پولیس کی جانب سے گذشتہ ماہ جنوری2023 کی پولیس خدمت کاونٹرزکی کارگردگی رپورٹ شائع کر دی گئی۔ماہ جنوری میں کل 296 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جس میں عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میڈیکل لیگل سروسز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ڈی پی او عبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی میعاری میڈیکولیگل سروسز کی پالیسی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب  کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پولیسخدمت کاونٹرکے زریعے متاثرہ شخص / مضروب کو تھانہ کے بجائے براہ راست ہسپتال لے جا کر میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ڈاکڑوں کے معائنے کے بعد ،میڈیکل سرٹیفیکٹ بنائے جاتے ہیں ۔گذشتہ ماہ جنوری 2023میں پولیس خدمت کاونٹرز کی براہ راست معاونت سے 296 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے ، جس میں 216 مرد حضرات اور80 خواتین مستفید ہوئے۔اس سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل پولیس صفدر بھٹی اور انکی ٹیم 24 گھنٹے سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرپشن سے پاک ، شفاف، بااخلاق اوربہترین ماحول میں باکردار ٹیم اپنے فرائض کی انجام دے رہی ہیں ۔خواتین کے لئے لیڈ ی پولیس کا عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جوکسی بھی ایمر جنسی یا حادثہ کی صورت میں ریسکیو1122 سے مسلسل رابطے میںرہتے ہیں۔ متاثرہ شخص کی فوری طور پر رہنمائی کرتے ہوئے مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد فوری طورپر طبی امداد و معائنہ کراتے ہیں۔ ایم ایل سی کی تکمیل کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز/ میڈیکل اسٹاف کے عملے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ایم ایل سی کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کوفوری طور پر آگاہ کرتے ہیں جو کہ مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پولیسخدمت کاونٹر ڈی پی او بہاول پور کے براہ راست نگرانی میں ہوتا ہے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کو معاری سروسز کی فراہمی کے لئے  بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے  پولیس خدمت کاونٹر کا قیام معیاری سروسز کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(79)

03-02-2023

بہاولپور:ڈی پی اوعبادت نثارنے ضلع بھر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا،بینکوں اورمالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزبینکوں اور مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی روزانہ چیک کریں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت سیکیورٹی کے تمام متعین ایس اوپیز پر عمل کروائیں،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو بینکوں و مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ پر چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی واردات معاشرتی امن کو عدم توازن کا شکار کر دیتی ہے تاہم خدا نخواستہ اگر یہ واردات بینکوں یا مالیاتی اداروں میں ہو جائے تو اس سے معاشرتی امن بگڑجاتا ہے،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے،ایس ڈی پی اوز سرکل اورایس ایچ اوز تھانے کی حدود میں واقع بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو روانہ چیک کریں،بینکوں کے اردگرد منڈلانے والے مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے کیوں کہ اسی نوعیت کے عناصر ہی ورداتیں کرتے ہیں یا وارداتوں میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ڈی پی او عبادت نثارنے کہا کہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی موثر انتظامات ہوں،پولیس بینک کی مقامی انتظامیہ سے مل کر اس بات کو یقینی بنائے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور بینک گارڈ کے پاس میٹل ڈکٹیٹر سمیت سیکیورٹی کے وہ تمام ایس او پیز گراس روٹ لیول تک مکمل ہوں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری کرتے ہوئے متعین کیے ہیں،ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز مجھے روزانہ کی بنیاد پر بینکوں کی سیکورٹی چیکنگ کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت،لاپرواہی ہرگز نہ برداشت کی جائے گی ۔

ترجمان  بہاولپورپولیس 

**********************

Friday, February 3, 2023