PRESS RELEASE DATE 04.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(80)

04-02-2023

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی بہاولپورپولیس نے گزشتہ ماہ منشیات فروشی اور قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو بہترین تفتیش کے باعث کیفر کردارتک پہنچایا،بھاولپور پولیس کی شب وروز کی محنت اور میرٹ پر تفتیش کی بدولت عدالتوں میں ٹرائل کے بعد01 ملزم کو سزائے موت ، 02ملزمان کو عمر قید و جرمانہ12ملزمان کو قید و جرمانہ کی مختلف سزائیں ۔دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے میرٹ پر تفتیش جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔

بہاول پور(      )تفصیل کے مطابق  بھاولپور پولیس نے میرٹ پر اندراج مقدمات اور تکمیل تفتیش کی بدولت متعدد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ ملزمان کو پولیس کی کامیاب تفتیش کی بدولت قانون رائج الوقت کے مطابق سزائیں دلوائی گئیں۔ مقدمہ نمبر290/22زیر دفعہ 302/394 تھانہ سٹی حاصلپور میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم وسیم  اور رحمان جنہوں نے سرقہ بالجبر کی واردات کے دوران اصغر علی کو فائر کر کے قتل کردیا تھا۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وسیم کو سزائے موت جبکہ رحمان کو عمر قید کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر224/22زیر دفعہ 302,324,109,34,337 ایف تھانہ صدر یزمان میں درج تھا۔ مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم شہبازنے عاشق نامی شخص کو فائر کرکے قتل کردیا تھا۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شہباز کو عمر قید اور10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر355/21زیر دفعہ377,بی تھانہ صدر احمدپورشرقیہ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم امین نے 14/15سالہ بچے کے ساتھ فعل خلاف وضع فطری کی ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااورعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امین کو14سال قیداور 10لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر328/21زیر دفعہ 9سی  تھانہ قائم پور میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم ایاز نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور گزشتہ ماہ میںعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ایاز کو عمر قید کا حکم سنادیا۔  مقدمہ نمبر503/21زیر دفعہ 9سی  تھانہ کینٹ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم لطیف نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور گزشتہ ماہ میںعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم لطیف کو05سال06ماہ قیداور 40ہزار جرمانے کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر358/21زیر دفعہ 9 سی  تھانہ قائم پور میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم الطاف حسین منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور گزشتہ ماہ میںعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم الطاف کو05سال قیداور 40ہزار جرمانے کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر13/20زیر دفعہ 9 سی  تھانہ سمہ سٹہ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم فیاض نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم فیاض کو11ماہ  قید اور 40ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔ مقدمہ نمبر573/21زیر دفعہ 9سی  تھانہ سمہ سٹہ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم امین عر ف مینا نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امین عر ف مینا کو18ماہ  قید اور 15ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر529/22زیر دفعہ 9سی  تھانہ کینٹ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم امتیاز نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امتیازکو01سال قید اور 20ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر41/21زیر دفعہ 9سی  تھانہ سمہ سٹہ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم عرفان نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عرفان کو01سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر437/21زیر دفعہ 9سی  تھانہ صدر بہاولپورمیں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم شہزاد امین نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شہزاد امین کو01 سال قید اور 50ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر304/20زیر دفعہ 9سی  تھانہ مسافرخانہ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم عارف نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عارف کو01سال قید اور 05ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر239/22زیر دفعہ 9C تھانہ سمہ سٹہ میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم زاہدنے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم زاہدکو09ماہ  قید اور 10ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر252/22زیر دفعہ 9سی  تھانہ کوتوالی میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم محمدحسین نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد حسین کو09ماہ  قید اور 10ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔مقدمہ نمبر271/22زیر دفعہ 9سی  تھانہ عباسنگر میں درج تھا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد ملزم عدنان نے منشیات فروشی کا اقرار کیا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہاعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو08ماہ  قید اور 05ہزارروپے جرمانے کا حکم سنادیا۔اس ضمن میں ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک

 پہیچانے کے لئے ہم میرٹ پر مقدمات کا اندراج اور تکمیل تفتیش یقینی بنا رہے ہیں ۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(81)

04-02-2023

بہاولپور()پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ ماہ جنوری 2023میں110561مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے81مجرمان اشتہاری اور 08عدالتی مفرران کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 21545مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پرپولیس کو مطلوب 60  گاڑیوںکا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ ماہ جنوری 2023میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے ، دوران چیکنگ 110561مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے81مجرمان اشتہاری اور08 عدالتی مفرران کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 21545مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر پولیس کو مطلوب60گاڑیوںکا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔کرائم کی شرح پر ہر صورت قابو پانے اور ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔ تاکہ علاقہ میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔ پرانے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تھانہ کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر ان مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ ہاتھوں میں پروان چڑھے۔ جبکہ تفتیشی اسٹاف کو ملزمان کو بہترین تفتیشی طریقہ کار کے ساتھ سائنسی و تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ جات میں آنے والے سائلین کو خوش اخلاقی سے پیش آنے سمیت بر ممکن قانونی معاونت فراہم کرنے اور لوگوں کے مسائل کے حل کرنے پر زور دیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

Saturday, February 4, 2023