PRESS RELEASE DATE 05.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(82)

05-02-2023

بہاول پور( )ڈسڑکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔پولیس لائن کانفرنس ہال میں ایس ڈی پی او زاورایس ایچ اوزکے ساتھ تعارفی میٹنگ۔

تفصیل کے مطابق بہاول پور میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور پولیس لائنز میں کانفرنس ہال میں  ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ایس پی انویسٹی گیشن نے ضلع بھر میں ہونے والے کرائم کے حوالے سے ڈی پی او کو بریف کیا ۔ ڈی پی او نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کو چھپانا نہیں بلکہ اس کے اندارج کو یقینی بنائیں، مقدمات کا اندراج فوری کریں۔مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں۔حلقہ آفیسر ان زیر تفتیش مقدمات کی مانیٹرنگ کریں اورتفتیشی آفیسران کومقدمات کو یکسو کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔سنگین مقدمات کی اطلاع کی صورت میں ایس ڈی پی او زاورایس ایچ اوز فوری طورپر موقع پر پہنچیں اورحقائق کے مطابق اندراج مقدمات اورتفتیش کو عملی جامہ پہنائیں۔ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلزاور ایس ایچ اوز اپنے پنے تھانہ جات کے علاقہ میں جرائم کو کنڑول کریں۔کرپشن،تشدداورغیر قانونی حراست بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔بہاول پورکی عوام الناس کے جان ومال اورعزت آبروکے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اوراشتہاری وعدالتی مفرران کو ہرصورت گرفتارکرناہمارا اولین فرض ہے۔پولیس کے سافٹ امیج کوبحال کرنے کے لیے عوام دوست پالیسی اپنائی جائے۔دفاتر ہائے سے آنے والی اورفرنٹ ڈیسک پر دی جانے والی درخواستوںپر فوری کارروائی کریں ۔روزانہ کی بنیاد پرضلع ہذا کاکرائم اورسائلین کی درخواستوں کوخود مانٹیر کروں گا۔پول کوم اورسنٹرلائزڈنظام کو ہرصورت فالو کریں۔غلط بیانی،غلط رویہ اورسستی وکوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔تھانوں کا ریکارڈ مکمل رکھا جائے جو کسی بھی سرپرائز وزٹ پر چیک کیا جائے گا۔ مزید براں ڈی پی اونے کہا کہ احتساب کا نظام اورسزاجزامکمل میرٹ پر ہوگی۔ بعد ازاں ڈی پی اونے پولیس لائن وزٹ کیا جہاں پر انہوںنے  میس ہال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

    ************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(83)

05-02-2023

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس  کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوسید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(84)

05-01-2023

بہاول پور()انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 03 روزمیںمنشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،24ملزمان گرفتار، قبضہ سے 810گرام زائد چرس اور 277لیٹر دیسی شراب ، 14عدد پسٹل 30بوراور01 رپیٹر12بور برآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی اوسید محمد عباس ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جاری کردہ مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس  کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف مہم جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ ہیڈراجکاں اور عنائتی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے04ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے810 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ عنایتی ، سٹی حاصلپور، سمہ سٹہ ، اور ہیڈراجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 06عددملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے277 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔تھانہ سمہ سٹہ ، سٹی حاصلپور، کینٹ، بغداد الجدید، اوچ شریف، عنائتی ، خیرپورٹامیوالی اور صدر احمدپورشرقیہ  پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے14 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے13عدد پسٹل 30 بور اور01عدد رپیٹر 12بور برآمد کرلیا۔۔ متعلقہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

Sunday, February 5, 2023