Body:
ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے پولیس لائنز بہاولپور میں ڈولفن ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کر دیا۔
ضلع بہاولپور میں 23 نومبر2017 سے ڈولفن فورس فرائض سرانجام دے رہی ہے
جس کی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے،
اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید عباس بھی موجود تھے۔
ڈولفن سکواڈ کی بدولت سٹریٹ کرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔۔ آر پی او
ڈولفن فورس شہریوں کی بروقت مدد کے حوالے سے تیز ترین فرسٹ ریسپانسڈر ہے۔ آر پی او
شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ضابطہ اخلاق کا خاص خیال رکھیں اور ایس او پیز کی پابندی کریں۔ آر پی او کی ڈولفن اہلکاروں سے گفتگو
پنجاب پولیس کے اس یونٹ کو ہم ضلع بہاولپور میں ایک مثالی یونٹ بنائیں گے۔ ڈی پی او سید عباس
ضلع بہاولپور میں ڈولفن فورس میں امپروومنٹ کے لیے مزید کام کر رہے ہیں اور انہیں دور حاضر کی جدید سہولیات دی جائیں گی۔ڈی پی او بہاولپور سید عباس