PRESS RELEASE DATE 28.03.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(187)

مورخہ 28/03/2023

بہاولپور(       )  پولیس کا جواریوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون ،گزشتہ روز 27ملزمان پابند سلاسل، شراب و ناجائز اسلحہ برآمد ۔معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی بقا کی ضمانت ہے۔ ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور اور چنی گوٹھ پولیس نے جوا کھیلنے والے 05ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے قحبہ خانہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح تھانہ کینٹ، تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ عباسنگر اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے185لیٹر دیسی شراب اور 14بوتلیں ولائیتی شراب برآمد کر لیں۔ جبکہ تھانہ سول لائنز اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے 03ملزمان کو 03عدد پسٹل 30بور کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ایسے گھناونے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(188)

مورخہ 28/03/2023

بہاولپور(     )ڈی پی او سید محمد عباس کا آٹا تقسیم پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود۔ سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ شہریوں کیلئے پرامن ماحول مہیا کرنے کیلئے پولیس سرگرم عمل ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی پنجاب کی آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے شہر کے اہم آٹا پوائنٹس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی بارے ڈیوٹی پر موجود افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ بہاولپور میں آٹا پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جن کی حاضری اور ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کا عمل شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک موجود رہتے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے دوران وزٹ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ۔ کوشش کریں کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو، تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سہولت کو نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے ہر شہری تک باآسانی پہنچایا جاسکے۔ پولیس کی ذمہ داری ہیکہ تمام شہریوں خصوصا بزرگ اور خواتین کیلئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں جس سے ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کو ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ڈی پی او نے اس موقع پر شہریوں سے بھی گفتگو کی اور آٹا تقسیم سے متعلق انکے مسائل معلوم کرکے موقع پر حل کرنے کی احکامات بھی جاری کیے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************
Tuesday, March 28, 2023