PRESS RELEASE DATE 29.03.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(189)

مورخہ 29/03/2023

بہاولپور(     )ڈی پی او سید محمد عباس کا  احمد پور شرقیہ اور صدر سرکل کے تمام آٹا تقسیم پوائنٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود۔ سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ شہریوں کیلئے پرامن ماحول مہیا کرنے کیلئے پولیس سرگرم عمل ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی پنجاب کی آٹا پوائنٹس کی سیکیورٹی بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے احمد پور شرقیہ اور صدر سرکل کے اہم آٹا پوائنٹس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی بارے ڈیوٹی پر موجود افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ آٹا پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جن کی حاضری اور ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کا عمل شروع ہونے سے لیکر ختم ہونے تک موجود رہتے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے دوران وزٹ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آیا جائے ۔ کوشش کریں کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو، تاکہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سہولت کو نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے ہر شہری تک باآسانی پہنچایا جاسکے۔ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں خصوصا بزرگ اور خواتین کیلئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں جس سے ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کو ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ڈی پی او نے اس موقع پر شہریوں سے بھی گفتگو کی اور آٹا تقسیم سے متعلق انکے مسائل معلوم کرکے موقع پر حل کرنے کی احکامات بھی جاری کیے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

سٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(190)

مورخہ 29/03/2023

بہاول پور(     )تھانہ ہیڈراجکاں کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکوں کا آمنا سامنا، 3ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔پولیس تھانہ ہیڈراجکاں تمام تر قانونی پہلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے باضابطہ کارروائی عمل میں لا رہی ہے ۔ہلاک ڈاکو قتل، راہزنی و ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او بہاولپور موقع پر پہنچ گئے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس  

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کو دوران ڈیوٹی اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے تھانہ ہیڈراجکاں کی حدود 24ڈی این بی میں ناکہ بندی کی۔دوران ناکہ بندی ڈاکوں کا پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا اور ڈاکوں نے پولیس پر سیدھے جان لیوا فائر کیے۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے۔بقیہ نامعلوم الاسم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں جبکہ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ہلاک ڈاکوں کی شناخت حاجی احمد ، صادق حسین اور سہیل اصغر کے نام سے ہوئی۔ جن کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ تینوں ڈاکوں نے چند روز قبل تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں دوران واردات ایک نوجوان ساجد علی کو بھی قتل کیا تھا۔اس کے علاوہ درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے موقع پر تین عدد موٹر سائیکل ، 2پسٹل اور 1کلاشنکوف برآمد ہوئی۔نامعلوم الاسم ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس ملازمان پر جان سے مار دینے کی خاطر سیدھی فائرنگ کرکے سرکاری اور اپنے ہی ساتھی ملزمان کو ناحق قتل کرکے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔جس کا مقدمہ تھانہ ہیڈ راجکاں میں درج کیا جارہا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پا کر سرکل آفیسر معہ نفری فوری طور پر موقع پر پہنچے۔کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے ٹیم کو طلب کیا گیا۔ ڈیڈ باڈیز  کو بغرض پوسٹ مارٹم بی وی ایچ بہاول پور بھجوایا گیا۔مفرور ملزمان کی تلاش وپتہ براری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ عوام الناس نے ڈی پی او بہاولپور اور پنجاب پولیس کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اسی موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ ہیڈ راجکاں پولیس بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش کی مستحق ہے۔ مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس    

**********************

Wednesday, March 29, 2023