PRESS RELEASE DATE 05.08.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(425)

مورخہ 05.08.23

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ خیرپور ٹامیوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان فیاض اور ذوالفقار علی عرف ڈورا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1840گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو بند حوالات کیا۔ تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(426)

مورخہ 05.08.2023

بہاولپو( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04 ملزم گرفتار۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 90 ہزار روپے سے زائد نقد رقم اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04 ملزمان  کو گرفتار کرلیا، جن سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 92 ہزار روپے کی خطیر رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ پولیس نے ریکور شدہ رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(427)

05.08.2023

بہاولپور// پرامن محرم الحرام// انجمن تاجران بہاولپور، سول سوسائٹی و ضلعی امن کمیٹی ممبران نے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس ، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور بہاولپور پولیس کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی و دیگر معاملات میں بہترین انتظامات کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

بہاولپور( )تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دس دنوں میں بہترین سیکیورٹی و دیگر انتظامات پر انجمن تاجران بہاولپور، سول سوسائٹی و ضلعی امن کمیٹی ممبران نے ڈی پی او بہاولپور، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور بہاولپور پولیس کے اعزاز میں کانفرنس ہال میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ شرکا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی طرف سے ضلع بھر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور یادگاری شیلڈ، پھولوں کے گلدستے، سرائیکی اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔ شرکا نے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کو بھی یادگاری شیلڈ اور سرائیکی اجرک پیش کی۔ تقریب میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عظیم بھٹی، ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید، ڈی ایس پی صدر سرکل سید اظہر رضا گیلانی، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ سرکل فرخ جاوید ، ایس ایچ او خیر پور ٹامیوالی، ایس ایچ او اوچ شریف، ایس ایچ او نوشہرہ جدید، انچارج سیکیورٹی، ایس ایچ اوز سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے تمام افسران کو محرم الحرام کے دوران تندہی سے فرائض سر انجام دینے پر خوب سراہا اور یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے اہم دن پرامن طور پر اختتام پذیر ہوے، یہ سب اللہ تعالی کے خاص کرم کی بدولت ممکن ہوا اور اس کے بعد تمام بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی، امن کمیٹی، میڈیا اور بہاولپور پولیس کے ٹیم ورک سے ممکن ہوا۔ میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے پرامن محرم الحرام کیلئے بہاولپور پولیس کی مثبت کاوشوں کا اعتراف کیا اور حوصلہ افزائی کی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی انجمن تاجران عبد العلیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران دن رات ایک کیا اور شہریوں کی حفاظت کیلئے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے۔ تقریب میں انجمن تاجران کے سردار سلیم خان، حافظ محمد انور، حافظ محمد خرم شہزاد، عمران شمس، محمد اشرف نیازی، مجید چوہتہ، حافظ مبشر اور محمد لطیف کوریجہ نے شرکت کی اور تمام شرکا نے فردا فردا بہاولپور پولیس کو اس ضمن میں بہترین الفاظ میں سراہا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

 
image