PRESS RELEASE DATE 14.08.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(441)
14-08-2023
یوم آزادی 14اگست کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات،مرکزی تقریب ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپورمیں منعقد ہوئی۔تقریب میں کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور ،آر پی او رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ ،ڈی پی او سید محمد عباس کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ 
بہاولپور()تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں یوم آزادی کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ بہاولپور ڈویژن کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد ہوئی جس میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور ،آر پی او رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ ،ڈی پی او سید محمد عباس نے پرچم کشائی کی ۔  پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کے رضاکار،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے جوان، بوائز سکاوٹس نے سلامی پیش کی۔ سیاسی شخصیات، انجمن تاجران کے نمائندگان ،سول سوسائٹی کے اراکین ، میڈیا ممبران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس کے علاوہ تمام ڈی ایس پی دفاتر میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے تمام سرکاری و غیر سرکاری تقریبات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ مختلف پروگرامز کے علاوہ  تفریحی مقامات پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے۔  تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات مطابق طے شدہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو بریف کیا۔ پولیس کی گشت کناں گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکارڈ کے جوان 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹیز پر موجود رہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری بھی موجود رہی۔ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر قائم پکٹس پر جوانوں نے الرٹ ہو کر آنے اور جانے والوں کی سخت چیکنگ کی۔   
 ترجمان بہاولپور پولیس 

 

image