PRESS RELEASE DATE 16.08.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(445)

16-08-2023

بہاولپور(       )ڈی پی او سید محمد عباس کی طرف سے ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے بہاولپور کے خارجی اور داخلی راستوں پر موثر سنیپ چیکنگ کے احکامات جاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت سنیپ چیکنگ کی جائے تو جرائم کی روک تھام بہتر ہو سکتی ہے،ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیکنگ قانون شکنی کی عملی مانیٹرنگ کی پہلی نتیجہ خیز سیڑھی اور ایک بڑا قانونی ہتھیار ہے۔ سنیپ چیکنگ کو اگر اس کی روح کے مطابق عمل میں لایا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور بہت سے جرائم کا قبل از وقت انسداد کیا جا سکتا ہے،ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیں،سنیپ چیکنگ کرنے والے افسران اگر ماہرانہ انداز میں یہ کام کریں تو ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں سے نا کوئی قانون شکن ضلع میں آ سکتا ہے اور نا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مال مویشی چوری، ناجائز اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ اگر سستی، لاپرواہی اورغفلت نا برتی جائے تو موثر سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ عناصر،گینگز بھی پکڑے جا سکتے ہیں جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حمل روک کر معاشر ے کو معاشرتی بدامنی سے بچایا جا سکتا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(446)

مورخہ 15.08.2023

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون، گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 06 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغداد الجدید اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان عاشق حسین، عبداللہ سعید اور راشد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 160گرام چرس اور 20 گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔اسی تھانہ اوچشریف ، تھانہ خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان مرید حسین ، فضل حسین اور اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 215لیٹر دیسی شراب اور 02عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو بدامنی سے پاک کیا جاسکے۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

  

  

image