PRESS RELEASE DATE 17.08.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(447)

17-08-2023

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت کی زیر قیادت ملکی حالات کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ، شرپسند عناصر کو واضح پیغام ، کسی صورت شہر کا امن خراب ہونے نہیں دیں گے۔ ڈی پی او سید محمد عباس۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت کی زیر قیادت پولیس نے شہر بھر میں موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی صورتحال و امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے کی۔  ڈی ایس پی سٹی سرکل ،ڈی ایس پی صدر سرکل،ڈی ایس پی ٹریفک ، انچارج سیکیورٹی ،سٹی و صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، ڈولفن اسکواڈ،ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے حصہ لیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت نے کہا کہ شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہیکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں ڈی سی چوک، کالی پلی،اسلامی کالونی سے پل ششماہی،لائبریری چوک سے سرکلر روڈ ختم نبوت چوک، دبئی چوک  سے ماڈل ٹائون Aچرچ روڈ، سرائیکی چوک ، سمیع اللہ چوک، سٹی ہوٹل چوک ، بندرہ پلی سے کراچی موڑ سے واپس لاری اڈا سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوا۔اس کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں بھی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت فلیگ مارچ منعقد ہوئے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(448)

مورخہ 17.08.2023

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون، گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 04 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے  اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان شاہکار حسین اور اللہ رکھا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 70لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان قاسم حیات اور نوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈان جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو بدامنی سے پاک کیا جاسکے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

  

 

 

 

image