PRESS RELEASE DATE 18.08.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(449)

18-08-2023

بہاول پور(      )جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مو ثرگشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(450)

مورخہ 18.08.2023

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کا ملکی صورتحال کے پیش نظر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم، ان کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، معاشرتی امن کے لئے بہاول پور میں رہنے والے تمام اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فزیکلی طورپر اقلیتی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی انتظامات اور جن ایونٹس اور مقامات پر سیکیورٹی مستقل بنیادوں پر لگی ہوئی ہے ان کو باقاعدگی سے چیک کریں، ملکی حالات کے پیش نظر انہیں بریف کریں، سیکیورٹی پر مامور افسران و جوان ڈیوٹی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ سیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیں، کمی بیشی کو دور کر کے رپورٹ بھجوائیں،ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوںپر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے جاری موثر سنیپ چیکنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گر د گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، مسیحی برادری کے اتوار کے روز اور دیگر اقلیتی برادری کے عام دنوں میں عبادت گاہوں میں منعقد ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے جاری شدہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں،آن گرانڈ ڈیوٹی پر مامور افسران وجوانوں کو فزیکلی چیک کریں، قانون میں اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کی مکمل ایس او پیز موجود ہیں جس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(451)

مورخہ 18.08.2023

بہاولپو( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، ڈولفن اسکواڈ کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی اور نوسربازی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے نقد رقم برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈولفن اسکواڈ 04نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بزرگ شہری سے ATMکارڈ چھیننے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی تصدیق غلام محمد کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی ، نوسربازی اور اسلحہ ناجائز کی متعدد وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ڈولفن اسکوارڈ 04کے جوانوں نے ملزم اور اس سے برآمدہ رقم اور ATMکارڈ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کے حوالے کیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے ریکور شدہ رقم اصل مالک کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ ڈولفن اسکواڈ ہر ایمرجنسی کال پر فوری ریسپانس کرتی ہے تاکہ مجرم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر ڈولفن فورس کی ٹیم کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

image