ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(452)
مورخہ 19/08/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سول لائینز پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت چوری شدہ 12 موٹر سائیکل اور 13 تولہ طلائی زیورات برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائینز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شہباز شاہ، ناصر علی اور عبداللہ شامل ہیں۔ جن سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 12 عدد موٹر سائیکل اور طلائی زیورات 13تولے برآمد کرلئے۔ ریکور شدہ زیورات مدعی مقدمہ میں حافظ محمد عاطف کے حوالے کیے، جبکہ بقیہ ریکور شدہ مال مسروقہ بھی اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سول لائنز پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(453)
مورخہ 19.08.2023
بہاولپو( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون، گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 12 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات،شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔معاشرے کے ایسے منفی عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغدادالجدید، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان شیراز، شہباز مرتضی، ظفر اقبال اور جاوید اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05 کلو 40گرام چرس اور 20گرام ہیروئن برآمد کرلی، جبکہ تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب 02 ملزمان ارسلان شاہ اور جہانزیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 65لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سول لائینز، تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ، تھانہ نوشہرہ جدیداور تھانہ اوچشریف پولیس نے 06ملزمان عمران ، ریاض پھل ، فواد، قاسم ، شفیق ڈھلوں اور محبوب احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور،01عدد رائفل 7MMاور 01عدد بندوق 12بور برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image