PRESS RELEASE DATE 31.08.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(472)

31-08-2023

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، گزشتہ ایک ہفتے میں 173مقدمات درج کرکے متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔منشیات مافیا کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس نے اب تک 173مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10,006لیٹر شراب و لہن ، 30عدد چالو بھٹیاں، 76کلو 659گرام چرس ،166گرام آئس اور 53کلو بھنگ برآمد کرلی۔جبکہ جاری مہم کے دوران42منشیات کے عادی افراد کو برائے علاج معالجہ ہسپتال داخل کروایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 *************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(473)

31.08.23 

بہاولپور(     )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں فوکل پرسن پولیس تحفظ مرکز ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید کی ڈسٹرکٹ ہیڈ چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے ملاقات۔ پولیس تحفظ مرکز کے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔ پولیس تحفظ مرکز اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات کی روشنی میں فوکل پرسن پولیس تحفظ مرکز ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید اور انچارج پولیس تحفظ مرکز محمد ایوب SIنے ڈسٹرکٹ ہیڈ چائلڈ پروٹیکشن بیورو مس نوشابہ ملک سے ملاقات کی اور پولیس تحفظ مرکز کے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور بچوں کے تحفظ سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، گونگے بہرے خصوصی افراد، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد، بے گھر و بے سہارا بچوں، اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کے لیے کام کر رہا ہے ۔میٹنگ کے دوران گمشدہ بچوں اور بھیک مانگنے والے بچوں پر بات چیت کی گئی ۔میٹنگ کے دوران یہ طے ہوا کہ پولیس تحفظ مرکز اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے اور تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے اور ایسے بچوں کے نجی و کاروباری اداروں میں روزگار کے حصول کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پولیس تحفظ مرکز کے کردار کو سراہا اور اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدمت ، تحفظ و بحالی کا یہ سفر جاری رہے گا اور عوام الناس کے لیے سہولیات بہم پہنچانے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

***************************

 

 

  

image