اطلاع بھرتی امیدواران برائے فرنٹ ڈیسک اسٹاف ضلع بہاولپور |
سینئر اسٹیشن اسٹنٹ (ایس ایس اے) اور پولیس اسٹیشن اسٹنٹ ( پی ایس اے) کی خالی آسامیوں پر ضلع بہاولپور سے تعلق
رکھنے والے امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکروٹنی کے بعد تحریری امتحان میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست
ضلع بہاولپور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے مزید یہ کہ فہرست ڈسٹرکٹ پولیس لائنز آویزاں کر دی گئی ہے۔
ہدایات برائے امیدوران :
ضلع بہاولپور کے تمام امیدوران (میل/ فی میل ) جن کا نام فہرست میں موجود ہے، رپورٹنگ ٹائم پر
پولیس لائنز بہاولپور حاضر آئیں گے۔
تمام امیدوران اپنے ہمراہ فارم سلپ ، اصلی شناختی کارڈ ، کلپ بورڈ ، بال پین اور مار کر لا زمی لائیں۔ تمام امیدوران شیڈول کے مطابق وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں گے بھرتی کے متعلق معلومات کیلئے بہاولپور پولیس کا آفیشل ویب سائٹ اور سوشل پیجیز کو وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔
seat plan psa ssa.pdf253.01 KB
image