ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(486)
07.09.23
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، ڈی پی او نے احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں مرکزی جلوس و مجالس پر سیکیورٹی کے پیش نظر وزٹ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں
بہاو ل پور( )تفصیل کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی ۔چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 13 جلوس اور 18 مجالس منعقد ہوئیں۔ جس میں "A" کیٹگری کے 01 ، "B" کیٹگری کے 04 اور"C" کیٹگری کے08 جلوس برآمد ہوئے۔ مجالس میں"B" کیٹگری کی 01 اور"C" کیٹگری کی 17 مجالس منعقد ہوئیں۔ جن پر 1000 سے زائد پولیس افسران / اہلکاران کے ساتھ 300 سے زائد وویلنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف کے اہم مرکزی جلوس و مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے بریف کریں اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں ۔ ڈیوٹی الرٹ ہوکر سرانجام دی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور نفری کی حاضری کو یقینی بنائیں اور کمی نفری کی صورت میں انتظامی کمیٹیوں سے رابطہ کرکے رضاکاروں اور ویلنٹیرز کی ڈیوٹیاں لگائیں۔ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں جلوس کے آغاز سے پہلے روٹس کا وزٹ کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جلوس میں شامل ہونے کے لئے میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے، واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے ۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکاران کے ذریعے لی جائے ۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے تو سویپنگ کروائی جائے گی۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ جلوس اور مجالس کے راستے میں واقع ہوٹل، سرائے اور گیسٹ ہائوسز کی مکمل سرچنگ کی جائے اور ان کی نگرانی کی جائے۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیس فورس کے ساتھ ویلنٹیرز کوبھی ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے بریف اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ لائوڈ سپیکر کے استعمال، وال چاکنگ، ہیٹ مٹیریل، اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی ایس پی ٹریفک متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں ۔ڈی پی او بہاول پور نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے امن کمیٹی کے ممبران سے رابطے میں رہنے اور ان کی معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پولیس لائن بہاول پو ر میں اضافی نفری سٹینڈ بائے رہے گی جو کسی بھی ایمر جنسی کی صور ت میں فوری رسپانس کرے گی۔ چہلم
حضرت امام حسین کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔
ترجمان پولیس بہاولپور
********************
image