ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(495)
13-09-2023
بہاولپور( )حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری،بجلی چوری کرنے والوں خلاف جاری خصوصی مہم میں اب تک ضلع بھر میں 194مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی بجلی چوری کے خلا ف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلا ف رواں سال میں اب تک 448مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ، جبکہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف جاری حالیہ خصوصی آپریشن میں گزشتہ چند روز میں بہاولپور پولیس نے 194مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف واپڈا کی طرف سے موصول شدہ مراسلہ جات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر بجلی چوری کی روک تھام کے لئے میپکو کی جانب سے تحصیل کی سطح پر قائم کمیٹیوں سے رابطہ کریں اور اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(496)
13.09.2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور قانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگریس چیک کی جائے گی ، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر ایس ایچ اوز کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیوں کے حوالے سے ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے جس کی پیش نظر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت احتساب کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
image