ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(497)
14-09-2023
بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، گزشتہ 48گھنٹے میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔ گزشتہ 48گھنٹے میں 09مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 320لیٹر دیسی شراب، 07 کلو 450گرام چرس،25گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 05منشیات کے عادی افراد کو برائے علاج معالجہ ہسپتال داخل کروایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(498)
14-09-2023
بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی واک اور مختلف تعلیمی اداروں میں سیمنارز کا انعقاد کیاگیا۔نشہ انسان کی عقل اور غیرت کو ختم کر دیتا ہے ، اس لعنت سے آنے والی نسل کو محفوظ رکھنا ہمارا اولین فریضہ ہے، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے حوالے سے لیکچر دیئے اور منشیات کے نقصانات اور آگاہی کے حوالے سے واک کی گئی۔ آگاہی واک میں سول سوسائٹی، طلبہ، انجمن تاجران اور میڈیا ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن جاری ہے ۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل روکنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی واک و سیمینار کا مقصد طالبات کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ منشیات کا استعمال تباہی ہے، نئی نسل کو اس لعنت سے دور رکھنا ہے نئی نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔شہری اپنے بچوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں اور اس لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image