ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(499)
15.09.2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر صدارت عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس ہوا۔ علما کرام کی طرف سے محرم الحرام اور چہلم پر بہترین سیکیورٹی پر بہاولپور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ اسلام محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔عید میلاد النبیۖ کے حوالے سے ضلع میں بھائی چارے اور امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر نگرانی عید میلاد النبیۖ کے حوالے سے موجودہ ملکی صورت حال اور دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر جلوس و محفل نعت کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور پولیس کی طرف سے تمام پروگرامز کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاے گی اور ہر حوالے سے پولیس کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی طرح کے شرانگیز بیانات نعروں، تقریروں اور تحریروں سے مکمل احتراز کیا جائے تاکہ دوسروں کی دل آزاری نہ ہو یا فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے متاثر ہونے کا امکان ہو۔تمام مکاتب فکر کے علما کرام ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ جلوسوں کے منتطمین اس بات کے ذمہ دار ہونگے کہ مقررین میں سے کوئی ایسی تقریر نہ کریں اور نہ ہی ایسے نعرے لگائیں کہ جن سے دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو اور نہ ہی کمیونٹی کیلئے کسی طرح کی مشکلات پیدا ہوں۔تمام مذہبی نوعیت کے جلسے و جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیدا کی جائے۔علما اور امن کمیٹیوں کے اراکین امن امان اور بھائی چارے کی خاطر انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی طرح کی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران محرم الحرام اور چہلم میں امن وامان کے حوالے سے اچھے سکیورٹی فراہم کرنے پر ڈی پی او کی حکمت عملی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام علما کرام کا شکریہ ادا کیا۔ ا س موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حافظ غلام مہتدیٰ اور ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید بھی موجود تھے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(500)
15-09-2023
بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image