PRESS RELEASE DATE 16.09.2023 (2 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(501)

مورخہ 16.09.23

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ کینٹ اور تھانہ سول لائینز پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت چوری شدہ 16موٹر سائیکل برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عابد علی، سفیان اور فرحان شامل ہیں۔ جن سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 15 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ ریکور شدہ موٹر سائیکلز اصل مالکان کے حوالے کئے جارہے ہیں۔اسی طرح تھانہ سول لائینز کی چوکی لاری اڈا کے انچار ج نے یتیم بچے کا موٹر سائیکل برآمد کرکے اس کے حوالے کردیا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ کینٹ اور چوکی لاری اڈا پولیس کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(502)

مورخہ 16.09.23

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سٹی یزمان کی حدود میں بچی کا اندھا قتل ٹریس، تھانہ سٹی یزمان پولیس نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے قلیل وقت میں اندھا قتل ٹریس کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان کو 7/8سالہ معصوم بچی کے قاتل کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اور اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہت کم وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت رضوان عرف جاناں کے نام سے ہوئی جس نے بچی کی بھابھی کے ساتھ مل کر گلہ دبا کر قتل کیا اور نعش کو کمرے میں دفن کر دیا اور بعد ازاں نعش کو گھر کے باہر پھینک دیا۔ وجہ عناد یہ تھی کہ قاتل کے مبینہ طور پر مقتولہ کی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کو بچی نے بھانپ لیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، کیوں کہ جرم نشان چھوڑ جاتا ہے اور پولیس انویسٹی گیشن کی کامیابی ان نشانوں کی کڑیاں ملاتے ہوئے مجرم تک پہنچنا ہوتا ہے، جس کے لئے پولیس فرانزک ایکسپرٹس، موبائل فون ٹریسنگ سمیت دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہوئے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے ایسے اندھے قتل کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایسے گھنائونے فعل کرنے والوں کو تختہ دار تک پہنچایا جاے گا۔ اس کامیابی پر ڈی پی اونے ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

  

image