PRESS RELEASE DATE 19.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(506)

19-09-2023

بہاولپور( )ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ سائوتھ پنجاب ڈاکٹر معین مسعود کا ضلع بہاولپور کا وزٹ،ڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی او سید محمد عباس نے استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی کو سلامی پیش کی۔ تفتیشی افسران مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، ڈی آئی جی ڈاکٹر معین مسعود

 تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایڈمن و اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر معین مسعود کے ضلع بہاولپور کے وزٹ کے موقع پر ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی  ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ نے ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور برانچز ہائے کے ڈیجیٹل و مینوئل ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ غلام مہتدی سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپور نے ڈی آئی جی کو مجموعی صورت حال ، کرائم اور پولیس ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے بات کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وہ سنگین جرائم جیسے قتل ،ڈکیتی ، تیزاب گردی، گینگ ریپ وغیرہ کی مانیٹرنگ خود کریں۔ منشیات ،جوا خانہ، قحبہ خانہ، ناجائز اسلحہ خصوصا کلاشنکوف رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں۔ جیل سے رہا ہونے والے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کریں۔ اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط کروائیں اور انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں۔ سنگین مقدمات اور ڈکیتی ،چوری ، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں اور لوٹا ہوا مال ریکور کرکے اصل مالکان تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس مقامات خصوصا ایئر پورٹ، پولیس سے متعلقہ عمارات، پبلک مقامات کی سیکیورٹی بہتر بنائی جائے۔ مزید براں انہوں نے ایس پی انویسٹیگیشن کی موجودگی میں ضلع کے مختلف سنگین مقدمات کے تفتیشی افسران کو خود سنا اور مقدمہ کی تازہ ترین پراگرس رپورٹ دیکھی اور متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

image