PRESS RELEASE DATE 21.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور/ شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(509)

مورخہ 21.09.2023

بہاولپور(      )  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات، ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات پر پولیس تحفظ سنٹر میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات کے افراد کی قانونی، سماجی و معاشرتی مدد کا عمل جاری۔ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے باعزت روزگار کے حصول کے لئے انہیں (لرنر)ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں۔عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور میں تحفظ سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ ڈی پی او کے خصوصی احکامات پر پولیس خدمت مرکز بہاولپور میں فوکل پرسن تحفظ مرکز ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید کی زیرنگرانی تحفظ سنٹر ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی ، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے۔ تحفظ سینٹر میں ٹریفک سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس کی خصوصی کاوش پر ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے باعزت روزگار کے حصول کے لئے انہیں پولیس تحفظ سنٹر کے توسط سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جارہے ہیں جنکو بعد ازاں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔ تاکہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے افراد معاشرے میں بہتر اور باعزت روزگار حاصل کرسکیں ۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ سینٹر سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور متاثرہ و مدد کے مستحق افراد کیلئے ایک پل کا کام کر رہا ہے۔ جس سے کسی بھی آنے والے سائل ، بچے ، نشے کے عادی افراد ، سماجی و معاشرتی طور پر نظر انداز افراد کو متعلقہ محکمہ یا این جی او کے سپرد کر کے تحفظ سینٹر کا نمائندہ اس کا فالواپ لیتا ہے تاکہ ان افراد کی فلاح و بہبود بہتر اور تیز ترین طور پر ہو سکے اور ایسے افراد معاشرے میں اپنا ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے ایسے افراد کے لئے نجی و کاروباری اداروں میں روزگار کے حصول کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(510)

21.09.23

بہاولپور( )حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری،بجلی چوری کرنے والوں خلاف جاری خصوصی مہم میں اب تک ضلع بھر میں 295مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی بجلی چوری کے خلا ف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف رواں سال میں اب تک 549مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ، جبکہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف جاری حالیہ خصوصی آپریشن میں گزشتہ چند روز میں بہاولپور پولیس نے 295مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف واپڈا کی طرف سے موصول شدہ مراسلہ جات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر بجلی چوری کی روک تھام کے لئے میپکو کی جانب سے تحصیل کی سطح پر قائم کمیٹیوں سے رابطہ میں رہیں اور اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن کو کامیاب کیا جائے ۔  

 ترجمان بہاولپور پولیس

  *********************

  

image