PRESS RELEASE DATE 23.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(513)
23-09-2023
بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، گزشتہ 48 گھنٹے میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹے میں 14 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 507 لیٹر دیسی شراب، 01 کلو 550 گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 07 منشیات کے عادی افراد کو برائے علاج معالجہ ہسپتال داخل کروایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 *********************************************

  
 
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(514)
مورخہ 23.09.2023
بہاولپور(          )  آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن حافظ غلام مہتدی نے پولیس لائن کے ریکریشن ہال میں ڈی ایس پی لیگل عبدالروف جاوید کے ہمراہ ضلع کے تمام تھانوں میں تعینات پیروی آفیسران و تعمیلی سٹاف سے میٹنگ کی۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی معیاری تفتیش سے متعلق احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن حافظ غلام مہتدی نے ڈی ایس پی لیگل عبدالرئوف جاوید کے ہمراہ ضلع بھرکے تھانوں میں تعینات پیروی آفیسران و تعمیلی سٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ پیروی آفیسر و تھانے کے تعمیلی سٹاف کا ملزمان کو سزا دلوانے میں نہایت اہم رول ہے اور آپ کو اپنی تمام تر ذمہ داریوں کا پتہ ہونا چاہئے ۔ پولیس سنگین اور دیگر مقدمات درج ہونے کے بعد روایتی اور جدید طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرتی ہے،تفتیشی آفیسر مثل مقدمہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو سزاد لوانے میں اپنی تمام تروسائل اور توانائیاں صرف کرتے ہیں، پھر مرحلہ آتا ہے ان ملزمان کے خلاف پیروی مقدمات اور عدالتوں سے ان کی سزایابی کا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ بروقت عدالتوں کو ریکارڈ مہیا کریں گے۔تعمیلی سٹاف سے بات کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ہر طرح کی تعمیل اصالتاً کروائیں وکالتاً تعمیل کروانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اچھا پولیس آفیسر بننے کیلئے چاہئے کہ ہم اپنا ہر کام وقت مقررہ میں پورا کریں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 ******************************************

 
 
  
image