PRESS RELEASE DATE 25.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(517)
مورخہ 25.09.2023
بہاولپور(          )  فرینڈز آف پولیس//سپیرئیر کالج کے طلبہ و طالبات کا فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت بہاولپور پولیس لائنز، پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق سینٹر اور ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ بغداد الجدید کا ایک روزہ مطالعاتی دورہ، ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کی ورکنگ اور کمیونٹی پولیسنگ سے متعلق طلبہ کو بریف کیا
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت سپیرئیر کالج کے طلبہ و طالبات کو بہاولپور پولیس کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کرایا گیا۔ طلبہ کو پولیس کے پروٹوکول میں کالج سے رسیو کرنے کے بعد پولیس خدمت مرکز لایا گیا جہاں پر انہیں خدمت مرکز میں دی جانے والی تمام سہولیات کے بارے میں فوکل پرسن فرینڈز آف پولیس ڈی ایس پی سید اظہر رضا گیلانی نے بریفنگ دی۔ طلبہ کو پولیس تحفظ مرکز اور میثاق سینٹر کا بھی وزٹ کرایا گیا جہاں پر پولیس معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات اور اقلیتوں کی قانونی رہنمائی و مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کالج کے طلبہ کو ماڈل پولیس اسٹیشن بغداد الجدید کا وزٹ کرایا گیا۔ تھانے میں آنے والے شہریوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کے متعلق ڈی ایس پی سید اظہر رضا گیلانی اور ایس ایچ او بغداد الجدید نے بریف کیا۔ طلبہ نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ایس ایچ او آفس، محرر آفس اور دیگر دفاتر کا وزٹ کیا۔ طلبا نے سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا بھی وزٹ کیا۔ بعد ازاں طلبہ کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ پولیس لائنز بہاولپور لایا گیا جہاں پر انہیں بہاولپور پولیس کے بارے میں ڈاکیومنٹری دکھائی گئی اور ڈی پی او سید محمد عباس نے طلبہ کو بہاولپور پولیس کے جدید خطوط پر ورکنگ اور کمیونٹی پولیسنگ سے جڑے پراجیکٹس بارے طلبہ کو تفصیل میں بتایا اور کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں اور پولیس نے اس ملک و قوم کی حفاظت میں ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ طلبہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن بھی کیا۔ ڈی پی او نے طلبہ کو فرینڈز آف پولیس کے بیجز بھی لگائے۔ طلبہ و طالبات نے خود کو فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول بھی کیا۔ اس کے علاوہ جو بھی طالبعلم اس انٹرنشپ پروگرام کیلئے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیے گیے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔ طلبہ کو ریفریشمنٹ بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ آخر میں ڈی پی او سید محمد عباس نے کالج انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************************************

image