ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(519)
27.09.23
بہاولپور( )12ربیع الاول عید میلادالنبی ۖ کے حوالے پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل، پر امن انعقاد کے سلسلہ میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ جلوس و محافل میلاد کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایات جاری ۔ پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، بروقت پیغام رسانی کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر 12ربیع الاول عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ضلع بھر میں 73جلوس نکالے جائیں گے۔جن میں ''A''کیٹیگری کے 02،''B''کیٹیگری کے 08 اور''C''کیٹیگری کے 63جبکہ 09محافل میلاد منعقد ہوگی،جن میں ''B''کیٹیگری کی 02 اور''C'' کیٹیگری کی 07شامل ہیں۔جن پر 1300سے زائد پولیس افسران واہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور محافظ اسکواڈ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے ٹریفک کا علیحدہ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔موجودہ ملکی صورت حال اور دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر جلوس و محفل نعت کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ڈی پی ا ونے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل تلاشی لی جائے، جلوسوں میں آنے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ڈیوٹی پر موجود افسران وجوانوں کو بریف کریں۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس، جلوس انتظامیہ اور شرکا سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اور محافظ اسکواڈ جلوسوں کے اردگرد گرد اپنی گشت جاری رکھیں۔اس موقع پر پولیس لائن بہاول پور میں اضافی نفری سٹینڈ ٹو رہے گی جو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرے گی۔ عید میلادالنبی ۖ۔ کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم یا پکار 15پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(520)
مورخہ 27.09.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ شراب فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان محمد حسین اور محمد کامران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 35بوتلیں ولائتی شراب اور 60لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو بند حوالات کیا۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image