PRESS RELEASE DATE 28.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(521)

28.09.2023

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24گھنٹے میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، تھانہ اوچشریف، تھانہ صد ریزمان، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 10مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 169لیٹر شراب، 07کلو 100 گرام چرس ،20گرام کرسٹل آئس اور 720گرام ہیروئن برآمد کرلی۔جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 03منشیات کے عادی افراد کو برائے علاج معالجہ ہسپتال داخل کروایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

  ***********************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز) (522

28.09.2023

بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں عادی منشیات بحالی اسکواڈ  نے اپنے کام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ منشیات کی دلدل میں پھنسے 252افراد میں سے 192کو صحت یاب ہونے پر ان کی فیملیز کے حوالے کیا جاچکا ہے۔بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈی پی او سید محمد عباس کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ منشیات کی دلدل میں پھنسے ایسے تمام شہری جنہیں نا صرف گھر والے بلکہ معاشرہ بھی بوجھ کے طور پر گردانتا ہے، ایسے تمام منشیات کے عادی افرادکو ڈسٹرکٹ پولیس نے اپناتے ہوئے مختلف مقامات سے پک کیا اور مفت علاج معالجہ ، رہائش کھانا وغیرہ کی سہولیات دے کر نئی زندگی کی جانب قدم بڑھانے میں مدد کرتے ہوئے معاشرے کا معزز شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کا کام جاری رکھتے ہوئے اب تک 252افراد کو ہسپتال داخل کیا جن میں سے 192افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھر وں کا روانہ کیا جاچکا ہے۔ بقیہ نشے کے عادی افراد کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔ جن کو فری رہائش، بہترین کھانا، دھوبی، ہیئر کٹنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جسمانی ورزش اور ان کی اصلاح کے لئے مختلف کلاسز کا بھی عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے، یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے۔صحت یاب ہونے والے افراد کی فیملیز نے ڈی پی او بہاولپور کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

  **********************

 

  

image