PRESS RELEASE DATE 30.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(523)

30.09.23 

بہاولپور12:(       )ربیع الاول عید میلادالنبی ۖ  کے حوالے  پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے  تھے، پر امن انعقاد کے سلسلہ میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی مرکزی جلوس میں خصوصی شرکت۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بہترین سیکیورٹی و انتظامات پر منتظمین جلوس کا ڈی پی او  بہاولپور کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ۖ  کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔اس حوالے سے ضلع بھر میں 73 جلوس نکالے گئے۔  09 محافل میلاد منعقد ہوئیں۔ جن پر 1300سے زائد پولیس افسران و اہلکاران نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور محافظ اسکواڈ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ عید میلاد النبی ۖ  کے حوالے سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس میں ڈی پی او سید محمد عباس نے خصوصی شرکت کی۔ ڈی پی او جلوس کے ساتھ چلتے ہوئے میلاد چوک تک پہنچے۔ ڈی پی او نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو بریف کیا اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے بھی احکامات جاری کیے تھے۔ منتظمین جلوس و شرکا نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے ٹریفک کا علیحدہ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ موجودہ ملکی صورت حال اور دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر جلوس و محفل نعت کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔  جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل تلاشی کی گئی۔ ، جلوسوں میں آنے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا تھا۔ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اور محافظ اسکواڈ جلوسوں کے اردگرد گرد اپنی گشت جاری رکھی۔ اس موقع پر پولیس لائن بہاول پور میں اضافی نفری بھی سٹینڈ ٹو رہی۔  جو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنے کیلئے تھی۔ عید میلادالنبی ۖ۔ کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔ ڈی پی او نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس فورس اور تمام یونٹس کو شاباش دی۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(524)

30.09.2023

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا سلسلہ جاری، گزشتہ 48گھنٹے میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں تھانہ سول لائینز، تھانہ کوتوالی، تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ چنی گوٹھ، تھانہ سٹی یزمان، تھانہ صدر یزمان، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے۔ گزشتہ 48گھنٹے میں 09مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 130لیٹر شراب،05کلو 530 گرام چرس اور 15گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ گزشتہ 48گھنٹوں میں 03منشیات کے عادی افراد کو برائے علاج معالجہ ہسپتال داخل کروایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

  ********************

  

image