PRESS RELEASE DATE 02.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(527)

02.10.2023 

بہاول پور ( )ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات،تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز کو بلا خوف وخطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی ضلع میں معاشرتی امن اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے  پنجاب بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر اس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے،مورخہ 02اکتوبر سے 06اکتوبر 2023تک ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں 450سے زائد پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کریں،انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز جو کہ مفاد عامہ اور ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ان کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،یہ ہمارے مستقبل کے معمار بچوں کی صحت کا معاملہ ہے،کیونکہ پولیو کے قطر ے نا پینے والے بچے ہمیشہ کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں، پولیو ورکرز کوبلا خوف و خطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے، ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رکھیں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز کو بلا خوف وخطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

*******************

  

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(528)

مورخہ 02.10.23

 بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی تعیناتی میں اب تک مثالی کارکردگی سے بہاولپور ضلع میں امن و امان کی صورت حال بہتر سے بہترین ہوگئی، بہاولپور پولیس کی جانب سے 27کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری۔ منشیات فروشوں سے 14 من سے زائد چرس اور 1من سے زائد ہیروئین پاڈر برآمد، بہاولپور کو شرفا کیلئے جنت جبکہ جرائم پیشہ افراد کیلئے خوف کی علامت بنایا جائے گا انشا اللہ، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور میں مثالی امن قائم رکھتے ہوئے بہاولپور پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 4202اشتہاریوں اور 568عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 1098ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 568کلو 235گرام چرس، 02 کلو 286گرام کرسٹل آئس ، 40کلو 53گرام ہیروئن، 43237لیٹر شراب و لہن اور 687کلو بھنگ برآمد کی۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بہاولپور پولیس نے اب تک 598مقدمات درج کرکے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 04 کلاشنکوف، 25رائفلیں، 53رپیٹر، 513پسٹل اور 6117رائوند برآمد کئے۔ چنی گوٹھ کے علاقہ میں اہم ترین مقدمہ میں 10کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی جس میں کاٹن بیلز ڈکیتی ہو چکی تھیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی معاشرے کے ناسوروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پالیسی قائم رکھتے ہوئے اب تک بہاولپور پولیس نے 11پولیس مقابلے کئے اور 11خطرناک ترین ملزمان ہلاک ہوئے اور خطرناک ڈکیتوں کو بہاولپور پولیس کی طرف سے طاقت ور پیغام دیا گیا جس سے ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی۔ دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قتل و ڈکیتی رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ ٹریس کئے گئے اور مختلف مقدمات میں 27کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کرکے مدعی مقدمات کے حوالے کی گئی۔ پولیس نے 10اندھے قتل بھی ٹریس کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور پولیس کی کمانڈ اس عزم کے ساتھ سنبھالی تھی کہ بہاولپور شرفا کیلئے جنت اور جرائم پیشہ افراد کیلئے خوف کی علامت ثابت ہوگا۔ انشا اللہ ایسی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی، میڈیا اور عوام کے تعاون سے بہاولپور کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

image