PRESS RELEASE DATE 03.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(529)

مورخہ 03.10.2023

بہاولپور(          ) فرینڈز آف پولیس، انٹرن شپ پروگرام// آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سٹوڈنٹس کا فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت بہاولپور پولیس لائنز میں باقاعدہ انٹرن شپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انٹرن شپ عملی زندگی میں پہلا قدم ہوتا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف سٹوڈنٹس کا پولیس لائن میں دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے ہفتے میں سٹوڈنٹس کو پولیس لائن میں بریفنگ دی جائے گی اور پولیس ورکنگ کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا جائے گا جبکہ انٹرن شپ کے دوسرے ہفتے تمام سٹوڈنٹس کو ضلع کے مختلف پولیس پراجیکٹس اور تھانہ جات میں اٹیچ کیا جائے گا جہاں پر انہیں عملی طور پر پولیس ویلفیئر پراجیکٹس اور پولیس ورکنگ کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ انٹرن شب پروگرام کے پہلے روز ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید ، انچارج خدمت مرکز محمد ایوب ایس آئی اور انچارج آئی ٹی محمد زنیر نے انٹرنی نوجوانوں کو بریف کیا۔ ڈی ایس پی لیگل نے شرکت کرنے والے نوجوانوں کو پولیس کی سروسز بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ سٹوڈنٹس نے خود کو فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول کیا۔ اس کے علاوہ جو بھی طالبعلم اس انٹرنشپ پروگرام کیلئے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیے گیے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس موقع پرسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پولیس کی ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کیلئے دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے خلیج کا کم کیا جا سکے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(530)

03.10.2023

بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ ستمبر 2023میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 117 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ ستمبر 2023میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 117موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای۔گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کا وقار مزید بلند ہو رہا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

image