PRESS RELEASE DATE 04.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(531)

04.10.23 

بہاول پور(     )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ ماہ ستمبر 2023میں کل 70432 ایمرجنسی کالز میں سے 60848فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر ریسپانس میں سستی یا غفلت پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہوگی،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7انچارج محمد اقبال کی نگرانی میں ایکٹیو ہے۔ماہ ستمبر 2023میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 70432کالز موصول ہوئیں، جن میں 5500کالز پر فوری امداد فراہم کی گئی، اسی طرح 2223 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 60848جھوٹ پر مبنی اور 1861(Repeated)کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 133کالز موصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(532)

04.10.23

بہاولپور( )حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا سلسلہ جاری،بجلی چوری کرنے والوں خلاف جاری خصوصی مہم میں اب تک ضلع بھر میں 361مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی بجلی چوری کے خلا ف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف رواں سال میں اب تک 658مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ، جبکہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف جاری حالیہ خصوصی آپریشن میں گزشتہ چند روز میں بہاولپور پولیس نے 361مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف واپڈا کی طرف سے موصول شدہ مراسلہ جات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر بجلی چوری کی روک تھام کے لئے میپکو کی جانب سے تحصیل کی سطح پر قائم کمیٹیوں سے رابطہ میں رہیں اور اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن کو کامیاب کیا جائے ۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

  *******************

  

image