ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(533)
05.10.23
بہاول پور( ) آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے مجرمان اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات، بہاولپور پولیس نے 2013میں بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری کو بذریعہ انٹر پول گرفتار کرلیا۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور سے بیرون ملک فرار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس نے 2013 میں ملک سے فرار ہونے والے مجرم اشتہاری محمد سلیم ولد محمد ابراہیم جو کہ مقدمہ نمبر 121/13 بجرم 395 ت پ ( ڈکیتی) میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو مطلوب تھا، کو بذریعہ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کروا کر بیرون ملک سے گرفتار کرکے بہاولپور لایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی دادرسی اس صور ت میں ہوسکتی ہے جب ہم ان کے جان ومال کی نقصان کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مزید ایسی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(534)
مورخہ 05.10.2023
بہاولپور( ) فرینڈز آف پولیس، یوتھ انٹرن شپ پروگرام// آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سٹوڈنٹس کا فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت بہاولپور پولیس لائنز میں انٹرن شپ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پولیس ورکنگ کے متعلق ورکشاپ جاری۔ نوجوانوں کو پولیس ورکنگ اور شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات بارے تفصیلی طور پر بتایا اور دکھایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف سٹوڈنٹس کا دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پرپولیس لائن میں ورکشاپس جاری ہیں۔ پہلے ہفتے میں سٹوڈنٹس کے لئے پولیس لائن میں بریفنگ اور پولیس ورکنگ کے متعلق سیکھنے کا عمل جاری ہے۔ جبکہ انٹرن شپ کے دوسرے ہفتے تمام سٹوڈنٹس کو ضلع کے مختلف پولیس پراجیکٹس اور تھانہ جات میں اٹیچ کیا جائے گا جہاں پر انہیں عملی طور پر پولیس ویلفیئر پراجیکٹس اور پولیس ورکنگ کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ انٹرن شب پروگرام کے تیسرے روز انچارج خدمت مرکز محمد ایوب ایس آئی نے انٹرنی نوجوانوں کو بریف کیا۔ واضح رہے کہ سٹوڈنٹس نے خود کو فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول کیا۔ اس کے علاوہ جو بھی طالبعلم اس انٹرنشپ پروگرام کیلئے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیے گیے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس موقع پرسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پولیس کی ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کیلئے دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے خلیج کا کم کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************