PRESS RELEASE DATE 06.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(535)

06.10.2023

بہاول پور(      )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے  اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(536)

مورخہ 06.10.2023

بہاولپور(          )آئی جی پنجاب کا اخوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام بے روزگار اور ضرورت مند نوجوانوں کی ویلفیئر کے لئے احسن اقدام۔پولیس لائن بہاولپور میں مورخہ 09اکتوبر 2023بوقت 9:00بجے صبح ابتدائی ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔بے روزگار نوجوانوں کیلئے موجودہ دور میں باعزت روزگار کمانے کا سنہری موقع

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اخوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام پولیس اہلکاروں کے بچوں اور ںے روزگار اور ضرورت مند نوجوانوں کی ویلفیئر کیلئے فری آئی ٹی کورس کروائے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر بہاولپور پولیس بھی پولیس ملازمان کے بچوں و عوام الناس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں۔ پولیس ملازمان و عام شہری اپنے بچوں کو اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور رجسٹر کریں تاکہ آپ کے بچے بھی ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید آئی ٹی کورس سے فائدہ حاصل کرکے باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔واضح رہے کہ ان کورسز میں داخلہ فری ہے اور عمر کی کوئی حد مقرر نہیں، تعلیم کم از کم انٹر میڈیٹ ،آئی ٹی مہارت کی تربیت میں دلچسپی رکھنے والے امیدواران درج ذیل لنک پر کلک کر کے رجسٹریشن کر سکتے ہیں

/https://bit.ly/ActiveAdmissions

اخوت یونیورسٹی کی ٹیم ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاولپور میں مورخہ 09اکتوبر 2023بروز سوموار بوقت 9:00بجے صبح ابتدائی ٹیسٹ لے گی۔ منتخب طلبا کو دستیاب کورسز میں تربیت دی جائے گی، کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ جبکہ کورس پاس کرنے والے بچوں کو مستقبل میں پنجاب پولیس کی آئی ٹی فیلڈ میں بھرتی کیلئے ترجیح دی جائے گی۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

more info at www.dpobwp.punjabpolice.gov.pk 

  

 

 

 

image