ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(541)
مورخہ 09.10.2023
بہاولپور( )آئی جی پنجاب کا اخوت فانڈیشن کے زیر اہتمام شہدا پولیس، حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں اور بے روزگار، ضرورت مند نوجوانوں کی ویلفیئر کے لئے احسن اقدام۔ پولیس لائن بہاولپور میں فری جدید آئی ٹی کورسز کے حوالے سے ابتدائی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ میں بہاولپور ریجن کے تینوں اضلاع سے امیدواروں نے حصہ لیا۔بے روزگار نوجوانوں کیلئے موجودہ دور میں باعزت روزگار کمانے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا رہا ہے۔ آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اخوت فانڈیشن کے زیر اہتمام پولیس اہلکاروں کے بچوں ، بے روزگار اور ضرورت مند نوجوانوں کی ویلفیئر کیلئے فری آئی ٹی کورس کروائے جارہے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس اور اخوت یونیورسٹی کی ٹیم کی زیرنگرانی بہاولپور پولیس لائن میں فری آئی ٹی کورس کے حوالے سے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ انٹری ٹیسٹ میں ضلع بہاول پور ، بہاولنگر اور رحیم یارخان سے خواتین سمیت متعدد امیدواران نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ بہاولپور پولیس پولیس ملازمان کے بچوں و عوام الناس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ منتخب طلبا کو اخوت یونیورسٹی کے زیر اہتمام اخوت کیمپس میں دستیاب جدید آئی ٹی کورسز می میں تربیت دی جائے گی۔ کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا اور مستقبل میں ان نوجوانوں کے روزگار کا مستقل بندوبست بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کورس پاس کرنے والے بچوں کو مستقبل میں پنجاب پولیس کی آئی ٹی فیلڈ میں بھرتی کیلئے ترجیح دی جائے گی۔ انٹری ٹیسٹ کے اختتام پر امیدواران سے پولیس لائن کے ریکریشن ہال میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے نوجوانوں کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے ایک احسن اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے بیروزگار نوجوان مستقبل میں ان کورسز کی بدولت کے ایک باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے بلکہ ناصرف بیروزگار بلکہ جاب ہولڈر نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاں پولیس کے زیر اہتمام یہ سرگرمی کرنے کا مقصد ہیکہ عام شہریوں اور پولیس کے درمیان موجود خلیج کو کم کیا جائے اور کمیونیکیشن گیپ کو ختم کیا جائے۔ آر پی او رائے بابر سعید اور ڈی پی او سید محمد عباس نے نوجوانوں کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اللہ یار سیفی اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image