PRESS RELEASE DATE 10.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(542)

10.10.2023

بہاولپور( )آئی جی پنجاب کی ہدایات روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی زیر قیادت بہاولپور پولیس کی جانب سے تمام تحصیلوں میں قائم میثاق سینٹر ہمہ وقت عوام الناس کی مدد اور رہنمائی کیلئے کوشاں، اقلیتی برادری کے تحفظ اور انکے مسائل کے بروقت حل کیلئے 24گھنٹے سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق  اقلیتی برادری کے تحفظ اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر بہاولپور پولیس خدمت مرکز سمیت تمام تحصیلوں حاصلپور، یزمان، احمد پور شرقیہ اور خیر پور ٹامیوالی میں میثاق سینٹرز قائم کئے گئے تھے۔ جس میں پولیس کا پڑھا لکھا سٹاف فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ پنجاب پولیس پیغمبر پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میثاق مدینہ کے عہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے ۔ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے،میثاق سینٹر بہاولپور میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری اور ہندو برادری کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں قائم میثاق سینٹرز میں اب تک اقلیتی برادری کے131افراد کو سروسز فراہم کی گئیں جنہوں نے پنجاب پولیس کی اس کاوش کو سراہا ۔ جس میں 11افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے مسائل کو میثاق سینٹر میں تعینات افسران نے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جبکہ دیگر افراد کی قانونی چارہ جوئی کی گئی۔ واضح رہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پنجاب پولیس بہاولپور کی جانب سے قائم میثاق سینٹر 24 گھنٹے تمام غیر مسلم کمیونٹیز کے پولیس سے متعلق مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور میثاق سینٹر ز میں تحفظ مرکز اور خدمت مرکز میں دی جانے والی تمام سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر 14سہولیات شامل ہیں۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری سمیت تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے خدمات کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(543)

10.10.2023

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا سلسلہ جاری، گزشتہ دو ہفتوں میں میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں پولیس نے متعدد مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1751 لیٹر دیسی شراب،276 لیٹر لہن، 30 کلو 32 گرام چرس ،07 کلو 03 گرام ہیروئن ،15 گرام کرسٹل آئس اور 10 کلو بھنگ برآمد کرلی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

  ********************

  

image