PRESS RELEASE DATE 11.10.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(544)

11.10.2023

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کا اوچشریف کا وزٹ، اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع، پرتپاک استقبال کیا۔ بہاولپور پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے۔ ڈی پی او سید محمد عباس، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد مسلم ضیا پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے گھر پہنچ گئے۔ جس کو دوران واردات ڈاکوئوں نے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس کا اوچشریف کے وزٹ کے موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع، پرتپاک استقبال کیا۔ بہاولپور پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔ ڈی پی او سید محمد عباس، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد مسلم ضیا پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے گھر پہنچ گئے۔ جس کو دوران واردات ڈاکوئوں نے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اسی واردات کے اوچشریف پولیس کے پاس دو ملزمان ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھے جن سے آلہ قتل کی ریکوری کی جانی تھی۔پولیس ٹیم ملزمان کو لیکر اسلحہ برآمدگی کے لیے گئی اور ( آلہ قتل) 2 پسٹل برآمد کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ اسی دوران پولیس پر 7/8نقاب پوش گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے جان لیوا اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹوں کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو گرفتار 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے۔ حملہ آور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ڈکیتی شدہ 125موٹر سائیکل بھی موقع پر پھینک فرار ہوگئے ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیر لیا ۔نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تلاش شروع کردی۔ہلاک ہونے والے گرفتار ملزمان میں ذوالفقار پر 28جبکہ محمد حنیف پر 38قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں کے بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی مقدمات درج تھے اور متعدد میں چالان ہو چکے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر اہل علاقہ اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور پولیس آپکے غم میں برابر کی شریک ہے۔ 8خواتین کا اکلوتا سہارا جس میں مرحوم کی پانچ بہنیں بھی شامل ہیں کے قتل کے بعد تب تک سکون محسوس نہیں کیا جب تک ملزمان پکڑے نہیں گئے۔ ملزمان اپنی موت آپ مر گئے۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

ترجمان پولیس بہاولپور

 

 

 

 
image