ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ضلع کے بہترین اور اچھی کارکردگی کے حامل پولیس آفیسران اور اہلکاران میں تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے

بہاول پور( )ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ضلع کے بہترین اور اچھی کارکردگی کے حامل پولیس آفیسران اور اہلکاران میں تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ریجنل پولیس آفیسر نے ایمانداراور اچھی شہرت کے حامل تفتیشی آفیسران میں تفتیش کی مد میں ہونے والے اخراجات کے بل کے چیک اور اچھی کارکردگی دکھانے والے آفیسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ درجہ دوئم اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ تفتیش کی مد میں ملنے والی رقم مقدمات کو بہتر انداز میں ٹریس کرنے پر خرچ کرکے عوام الناس کی خدمت کو یقینی بنایاجائے۔ محکمہ پولیس کا تفتیش کی مد میں رقم دینے کا مقصد تفتیش کو ایمانداری اور محنت سے سرانجام دینا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان نے بہترین کارگزاری پر ضلع کے منتخب آفیسران اور ملازمان میں تعریفی اسناددرجہ سوئم اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ پولیس میں جزا و سزاکا مربوط نظام موجود ہے۔ جس کے تحت پولیس آفیسران کو اپنے اختیارات سے تجاوز اور ناقص کارکردگی پر سز ادی جاتی ہے وہیں ا ن کی ایمانداری اور بہترین کارگزاری پر حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان کا مورال بلند ہوتاہے بلکہ دیگر پولیس آفیسران کے لئے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوتی ہے جس سے پولیس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتاہے۔قبل ازیں گزشتہ روز بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں سادہ پروقار تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز لیگل کے علاوہ CPLCکے کنوینیئر ڈاکٹر رانا محمد طارق، صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد یونس شریک تھے۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں ضلع بھر کے 150آفیسران و ملازمان شامل ہیں۔

Wednesday, March 8, 2017