ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(549)
مورخہ 14.10.2023
بہاولپور( ) پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام// آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سٹوڈنٹس کا پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ڈی پی او آفس کا وزٹ۔ نوجوانوں کو پولیس ورکنگ اور شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات بارے تفصیلی طور پر بتایا اور دکھایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف سٹوڈنٹس کا دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ورکشاپس جاری ہیں۔ پہلے ہفتے میں سٹوڈنٹس کے لئے پولیس لائن میں بریفنگ اور پولیس ورکنگ کے متعلق سیکھنے کا عمل ختم ہوچکا ہے ۔انٹرن شپ کے دوسرے ہفتے تمام سٹوڈنٹس کو ضلع کے مختلف پولیس پراجیکٹس اور تھانہ جات میں اٹیچ کیا جارہا ہے، اسی حوالے سے تمام سٹوڈنٹس نے امروز ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا ۔اس دوران انہوں نے مختلف برانچز کے وزٹ کئے جہاں انہیں پولیس ورکنگ اور پولیس ویلفیئر کے متعلق بریف کیا گیا۔ سٹوڈنٹس نے ڈسٹرکٹ آئی ٹی برانچ، ویلفیئر برانچ اور مختلف لیگل برانچز کا وزٹ کرایا گیا۔ وزٹ کے موقع پر فوکل پرسن ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید نے تمام سٹوڈنٹس کو پولیس کے مختلف پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ سٹوڈنٹس نے خود کو فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول کیا۔ اس کے علاوہ جو بھی طالبعلم اس انٹرنشپ پروگرام کیلئے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیے گیے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس موقع پرسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پولیس کی ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کیلئے دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے خلیج کو کم کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(550)
مورخہ 14.10.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ اوچشریف اور تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس کی کامیاب کارروائی، ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ اوچشریف اور ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر بدنام زمانہ منشیات فروش یوسف اور شبیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03کلو 50گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو بند حوالات کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے اور بہاولپور سے منشیات جیسی زہر کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image