PRESS RELEASE DATE 16.10.2023 (01Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(552)

مورخہ 16.10.23

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات،بہاولپور پولیس کی کامیاب کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز، تھانہ ڈیراور اور تھانہ صدر حاصل پور  پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر بدنام زمانہ منشیات فروش ریاض، عمران اور عمران علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 02کلو 160گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو بند حوالات کیا۔جبکہ تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب غلام حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔اسی طرح تھانہ دھوڑ کورٹ پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا۔ ۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈاون کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے اور بہاولپور سے منشیات جیسی زہر کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

   

 
image