PRESS RELEASE DATE 17.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز (553)

17.10.23

بہاول پور ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا اسپیشل انیشٹو پولیس اسٹیشن بغدادالجدید کا سرپرائز وزٹ، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دفاتر کا معائنہ کیا۔ پولیس کیس فائلز کی انسپیکشن کی، تھانہ انصاف کی بنیادی اکائی ہے۔ عوام الناس کو تھانے میں ہی ریلیف مہیا کیا جانا ہمارا فرض ہے، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی انوسٹی گیشن کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ بغدادالجدید کا اچانک وزٹ کیا، ایس ایچ او نے ڈی پی او کو دوران وزٹ بریف کیا۔ وزٹ کے دوران ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، VSO، محرر آفس، حوالات، تھانہ کا ریکارڈ، مالخانہ، اسلحہ خانہ اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔ ، تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار بھی کیا اور حوالات کے باہر لگی لسٹ کے مطابق ملزمان کی جانچ کی، اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان پر کسی قسم کی تشدد کی شکایت نہیں آنی چاہیے، نفرت جرم سے ہونی چاہیے انسان سے نہیں، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا، تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں، تکمیل ریکارڈ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر جرم کے بارے میں مقدمہ درج کرنے کا ٹائم فریم وضع کیا گیا ہے جو کہ تھانے میں آویزاں کیا گیا ہے، جرم کی نوعیت کے مطابق مقدمہ کا اندراج وضع کردہ دورانیہ میں ہر صورت ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانے قانون کا گھر ہیں یہیں سے پولیس کا سافٹ امیج معاشرے میں جاتا ہے لہذا ہر آنے والے سائل سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور بغیر تاخیر کیے ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔ ڈی پی او نے تھانہ کی حوالات میں بند ملزمان سے سوالات بھی کئے انہوں نے کہا کہ حوالات میں بند ملزمان کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے جو قانون میں تفویض کردہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن کو جدید اور سائنسی خطوط پر تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ڈی پی او نے انویسٹی گیشن کو ان ٹائم مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ایسے ملزمان جو کہ عرصہ دراز سے مفرور ہیں اور گرفتار نہ کیے گئے ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جس کی روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ لی جاے گی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(554)

مورخہ 17.10.23

بہاولپور(          )   پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام// آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی پولیس لائن میں سٹوڈنٹس سے ملاقات، ڈی پی او نے سٹوڈنٹس کے ہمراہ یادگار شہدا  پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ڈی ایس پی لیگل عبدالروف جاوید اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اللہ یار سیفی کے ہمراہ سٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ یادگار شہدا پر سٹوڈنٹس کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او نے اس موقع پر سٹوڈنٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا آنے والا کل ہیں اس ملک و قوم کو آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے یہ احسن اقدام لیا گیا ہے تاکہ آپ کو پولیس ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے۔ واضح رہے کہ سٹوڈنٹس نے خود کو فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول کیا تھا۔ اس کے علاوہ جو بھی طالبعلم اس انٹرنشپ پروگرام کیلئے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیے گیے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس موقع پرسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ سٹوڈنٹس نے مزید کہا کہ پولیس کے شہدا نے ہمارے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دیا جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آخر میں سٹوڈنٹس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور بہاولپور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔   

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

image