PRESS RELEASE DATE 18.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(555)

مورخہ 18.10.23

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس نے 15ماہ سے گھر سے ناراض ہو کر نکلنے والے بیٹے کو ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کردیا۔ والدین کا ڈی پی او بہاولپور کو خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی زیر کمانڈ تھانہ کینٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر عرصہ تقریبا 15ماہ سے لاپتہ احسان یاسین کو ڈھونڈ کر ورثا کے حوالے کردیا ۔ واضح رہے کہ مورخہ 23.06.22کو محمد عمران یاسین نے تھانہ کینٹ میں اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا جو کہ بہاولپور پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ کینٹ پولیس کو اس بابت احکامات جاری کئے۔ تھانہ کینٹ پولیس کے سراج تبسم ایس آئی،  سید سجاد نقوی ایس آئی اور ضیا الحق ایس آئی نے مسلسل دن رات کی انتھک محنت کے بعد احسان یاسین کو لاہور اور ڈی جی خان سے ڈھونڈ کر اس کے والد کے حوالے کردیا۔ لاپتہ ہونے والے لڑکے نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ میں خود ہی گھر سے بھاگ کر چلا گیا تھا۔ لاپتہ لڑکے کے والد نے بہاولپور پولیس کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس، تھانہ کینٹ کے سراج تبسم ایس آئی اور سید سجاد نقوی ایس آئی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اجرک پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے کہا کہ بہاولپور پولیس کیلئے یہ ایک چیلنج اس لیے بھی تھا کہ بچہ اپنی مرضی سے گھر سے گیا تھا اور روپوش ہوگیا تھا۔ جس کو ٹریس کرنا ایک محنت طلب کام تھا۔ جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے کو ٹریس کیا اور گھر والوں کے حوالے کیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر  تھانہ کینٹ و ٹیم کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(556)

18.10.2023

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں پولیس نے متعدد مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے گرفتار 10ملزمان کے قبضہ سے 277 لیٹر دیسی شراب معہ لہن اور 08کلو 230گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ اوچشریف پولیس نے قحبہ خانے کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 02 خواتین سمیت 05ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

  ******************

 

 

image