PRESS RELEASE DATE 19.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(557)

مورخہ 19.10.23

بہاولپور(          )  پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام// آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر پولیس لائن میں منعقد تقریب میں ڈی ایس پی لیگل عبدالرئوف جاوید نے کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر پولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فوکل پرسن انٹرنشپ پروگرام ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید اور انچارج پولیس خدمت مرکز محمد ایوب ایس آئی نے سٹوڈنٹس میں کامیابی کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ ڈی ایس پی لیگل نے اس موقع پر سٹوڈنٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا آنے والا کل ہیں اس ملک و قوم کو آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے یہ احسن اقدام لیا گیا ہے تاکہ آپ کو پولیس ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے۔ واضح رہے کہ سٹوڈنٹس نے خود کو فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول کیا تھا۔ اس کے علاوہ جو بھی طالبعلم اس انٹرنشپ پروگرام کیلئے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیے گیے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس موقع پرسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ آخر میں سٹوڈنٹس نے بہاولپور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔   

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(558)

19.10.23

بہاولپور( )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے ماہ اکتوبر 2023 میں اب تک بہاولپور پولیس نے 241 مجرمان اشتہاری اور 51 عدالتی مفرور گرفتار کئے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔رواں ماہ میں اب تک بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا سلسلہ ہے۔ مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 16مجرمان اشتہاری اور Bکیٹگری کے 225مجرمان اشتہاری سمیت کل 241مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 51عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے جس کی پیش نظر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

image