ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(559)
20.10.2023
بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(560)
مورخہ 20.10.23
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، ماہ اکتوبر 2023میں اب تک بہاولپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 37ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔رواں ماہ میں اب تک بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 37 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور گرفتار 37ملزمان کے قبضہ سے رائفل 03، رپیٹر 02عدد ،ریوالور 01عدد ،پسٹل 30بور 31 عدد اور 104راوند برآمد کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image