ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(565)
مورخہ 23.10.23
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ایس ڈی پی او صدر سرکل بہاولپورسید اظہر رضا گیلانی کے ہمراہ پولیس لائینزمیں تھانہ عباس نگر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے حوالے سے پریس بریفنگ ،تھانہ عباسنگر پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جنوبی پنجاب میں منشیات کی ریکارڈ ریکوری کرتے ہوئے 4 من سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی سید اظہر رضا گیلانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ عباسنگر نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر 02ملزمان محمد ساجد اور روشن ضمیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 26کلو 460گرام چرس اور 129کلوگرام (سوا03من)افیون برآمد کرلی جو کہ جنوبی پنجاب میں ایک ریکارڈ ریکوری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور تعیناتی کے دوران منشیات کا بہاولپور سے خاتمہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کرتے ہوئے منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔آخر میں انہوں نے میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے اور جنوبی پنجاب میں منشیات کی ریکارڈ ریکوری کرنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل سید اظہر رضا گیلانی ، ایس ایچ او تھانہ عباس نگر اور انکی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image