PRESS RELEASE DATE 24.10.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(566)

مورخہ 24.10.2023

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 08 ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، منشیات و شراب برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے ملزمہ نور بی بی عرف پٹھانی مائی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 01کلو 320گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل مaیں لاتے ہوئے 02 ملزمان اللہ وسایا اور محمد ساجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ عباس نگر، تھانہ مسافر خانہ، تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 05ملزمان ندیم، علی حیدر، شاہد ، یونس اور علی رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا،شراب اور منشیات ایک لعنت ہے،معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

   

image