ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(582)
مورخہ 02.11.2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب و اسلحہ ناجائز برآمد،ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ قائم پور پولیس نے 04ملزمان یسین ، غلام یسین، خضر شاہ اور ظہور احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 220لیٹر شراب معہ 02 عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی،تھانہ بغدادالجدید، تھانہ عباس نگر ، تھانہ کینٹ اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے 06ملزمان حسن خان، سائرہ بی بی عرف مینہ بی بی، رانا عمر، عابد، راول اور فرحان راجپوت کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06کلو 250گرام چرس اور 74گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ عباس نگر اور تھانہ عنائتی پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 05ملزمان راشد محمود، راشد، عمر حیات، علی ضیا، احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور اور 01عدد بندوق 12بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(583)
مورخہ 02.11.2023
بہاولپور( ) پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام//آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سٹوڈنٹس کا پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ڈی پی او آفس کا وزٹ۔ نوجوانوں کو پولیس ورکنگ اور شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات بارے تفصیلی طور پر بتایا اور دکھایا جا رہا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف سٹوڈنٹس کا دو ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ورکشاپس جاری ہیں۔ پہلے ہفتے میں سٹوڈنٹس کے لئے پولیس لائن میں بریفنگ اور پولیس ورکنگ کے متعلق سیکھنے کا عمل ختم ہوچکا ہے ۔انٹرن شپ کے دوسرے ہفتے تمام سٹوڈنٹس کو ضلع کے مختلف پولیس پراجیکٹس اور تھانہ جات میں اٹیچ کیا جارہا ہے، اسی حوالے سے تمام سٹوڈنٹس نے امروز ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا ۔اس دوران انہوں نے مختلف برانچز کے وزٹ کئے جہاں انہیں پولیس ورکنگ اور پولیس ویلفیئر کے متعلق بریف کیا گیا۔ سٹوڈنٹس کو ڈسٹرکٹ آئی ٹی برانچ، ویلفیئر برانچ اور مختلف لیگل برانچز کا وزٹ کرایا گیا۔ وزٹ کے موقع پر فوکل پرسن ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید نے تمام سٹوڈنٹس کو پولیس کے مختلف پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ سٹوڈنٹس نے خود کو فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول کیا۔ اس کے علاوہ جو بھی طالبعلم اس انٹرنشپ پروگرام کیلئے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیے گیے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس موقع پرسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پولیس کی ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کیلئے دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے خلیج کو کم کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(584)
مورخہ 02.11.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ کینٹ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی ، شاپنگ مال میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، گرفتار ملزم سے چوری شدہ 15لاکھ روپے برآمد ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ بہاولپور پولیس کو کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت کے بعد ماڈل ٹائون اے کے شاپنگ مال میں چوری کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رقم مبلغ 15,00,000/- لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ریکور شدہ رقم ضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جارہی ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image